تم ثروت کو پڑھتی ہو؟
تم ثروت کو پڑھتی ہو؟
کتنی اچھی لڑکی ہو
میں جنت سے نکلا تھا
اور تم مجھ سے نکلی ہو
بات نہیں سنتی ہو، کیوں ؟
غزلیں بھی تو سنتی ہو
کیا رشتہ ہے شاموں سے ؟
سورج کی کیا لگتی ہو ؟
لوگ نہیں ڈرتے رب سے
تم لوگوں سے ڈرتی ہو ؟
آدم ؟ اور سدھر جائے ؟
تم بھی حد ہی کرتی ہو
میں تو جیتا ہوں تم میں
تم کیوں مجھ پر مرتی ہو ؟
مصرعوں میں باتیں کرنا
تم آسان سمجھتی ہو ؟
کیوں انکار کروں اِس کا ؟؟
تم اِس جسم میں رہتی ہو
علی زریون
0 Comments
Thanks For Your Feedback
Regards,
Team ITZONEJATOI