URDU ADAB COLLECTIONS

ناجانے اب وہ کیسا ہوگا؟ ۔۔۔

ناجانے اب وہ کیسا ہوگا؟ ۔۔۔



کافی عرصہ بیت گیا ہے
نا جانے اب وہ کیسا ہو گا؟
وقت کی ساری کڑوی باتیں
چُپکے چپکے سہتا ہو گا!
آج بھی برستی بارش میں وہ
بٍن چھتری کے چلتا ہو گا
مجھ سے بچھڑے عرصہ بیتا
اب وہ کس سے لڑتا ہو گا؟
اپنے دل کی ساری باتیں
ناجانے کس سے کرتا ہوگا؟
اتنے ناز و پیار سے اب وہ
کس کے دل میں رہتا ہو گا؟
یاد میری جب آتی ہو گی
تنہا بیٹھ کے روتا ہو گا
اچھا تھا جو ساتھ ہی رہتے
بعد میں اُس نے سوچا ہو گا
کافی عرصہ بیت گیا ہے!
ناجانے اب وہ کیسا ہو گا؟
ناجانے اب وہ کیسا ہوگا؟ ۔۔۔

Post a Comment

0 Comments