وہ اور ہوں گے جو روتے ہیں رنج میں ایمن
غموں کا سامنا اب اک چٹان سے ہوگا
نہ خانداں سے نہ آن بان سے ہوگا
بلند مرتبہ اونچی اڑان سے ہوگا
ترے لئے ہمیں لڑنا جہان سے ہوگا
سو اب تو جھگڑا زمین آسمان سے ہوگا
رہے گا زخم جگر دل میں اک کسک بن کر
کہ یہ بیان نہ اب داستان سے ہوگا
جو کام میری نصیحت نہ کر سکی ایمن
وہ کام میری محبت کے مان سے ہوگا
یہ خار جس نے بچھائے تھے راہ میں میری
مرے عزیزوں کے ہی درمیان سے ہوگا
جو درد لِکھا ہے اس بخت کی سیاہی سے
یہ ترجمہ نہ کسی ترجمان سے ہوگا
وہ اور ہوں گے جو روتے ہیں رنج میں ایمن
غموں کا سامنا اب اک چٹان سے ہوگا
کلام: ایمن جنید خان
0 Comments
Thanks For Your Feedback
Regards,
Team ITZONEJATOI