رات آنکھوں میں کٹی پلکوں پہ جگنو آئے
ہم ہواؤں کی طرح جاکے اسےچھو آئے
بس گئی ہے میرے احساس میں یہ کیسی مہک
کوئی خوشبو میں لگاؤں تیری خوشبو آئے
اس نے چھو کر مجھے پتھر سے پھر انسان کیا
مدتوں بعد میری آنکھوں میں آنسو آئے
اس کا دل ، دل نہیں پتھر کا کلیجہ ہوگا
جس کو باتوں کا ہنر لفظوں کا جادو آئے۔
بشیر بدر
0 Comments
Thanks For Your Feedback
Regards,
Team ITZONEJATOI