عشق اور مُحبت کا استعارہ
بس تُم میرے اور میں تُمہارا
عشق اور مُحبت کا استعارہ
بس تُم میرے اور میں تُمہارا
برداشت مجھے سب خسارہ
بس تُم میرے اور میں تُمہارا
کرلیں گے ہر حال میں گُذارہ
بس تُم میرے اور میں تُمہارا
پُھول خوشبو ، سمندر کنارہ
بس تُم میرے اور میں تُمہارا
کر لیا ہے بارہا یہ استخارہ
بس تُم میرے اور میں تُمہارا
نہیں اب اِک دوجے بِن گُذارہ
بس تُم میرے اور میں تُمہارا
میں ہوں چاند تو تُم ستارہ
بس تُم میرے اور میں تُمہارا
عشق تو ہے سب رنگ شُمارہ
بس تُم میرے اور میں تُمہارا
مانگی یہ دُعا ٹُوٹا جب تارہ
بس تُم میرے اور میں تُمہارا
تُم جیت گئے ، میں سب ہارا
بس تُم میرے اور میں تُمہارا
اپنا کہاں میں سارے کا سارا
بس تُم میرے اور میں تُمہارا
بنیں ہم اِک دوجے کا سہارہ
بس تُم میرے اور میں تُمہارا
عشقِ لافانی کا مستانہ نعرہ
بس تُم میرے اور میں تُمہارا
اب بن تیرے جینا نہیں گوارہ
بس تُم میرے اور میں تُمہارا
عزیز از جان ، زندگی ، پیارہ
بس تُم میرے اور میں تُمہارا
0 Comments
Thanks For Your Feedback
Regards,
Team ITZONEJATOI