URDU ADAB COLLECTIONS

شہہ رگ" کا وظیفہ ترک کرو

شہہ رگ" کا وظیفہ ترک کرو


شہہ رگ" کا وظیفہ ترک کرو

یہ جھوٹ مسلسل مت بولو
اک آدھ مہینا سال نہیں 
یہ پون صدی کا قصہ ہے
تم شام وسحر یہ کہتے تھے 
کشمیر ہمارا حصہ ہے
تم بھول چکے سب اپنا کہا 
بس جھوٹ پہ مبنی وعدہ کیا
تم نے جو بنائے میزائل 
تم ان کی نمائش کرتے رہو
تم سینت کے رکھّو ایٹم بم
اور امن کی خواہش کرتے رہو
دنیا یہ عجوبہ دیکھ چکی
"شہہ رگ" کے بِنا تم زندہ ہو
تم بھول چکے سب اپنا کہا 
اس قول پہ تم شرمندہ ہو
گلشن ہے ہمارا پیارا وطن 
ہم اس کو لہو سے سینچیں گے
ہم دیکھ نہ پائے آزادی 
بچے تو ہمارے دیکھیں گے

Post a Comment

0 Comments