URDU ADAB COLLECTIONS

آخری گفتگو

آخری گفتگو 


میں نے ہمیشہ تم سے جھوٹ بولا کہ مجھے تم سے محبت ہے 
بات کچھ یوں ہے کہ مجھے تم سے محبت کبھی نا تھی نا ہے 
تم میری باتوں کا یقینا برا نہیں مانوں گئے 
تم تو جانتے ہو دنیا کا یہی دستور ہے 
آج تم سے میری آخر گفتگو ہے اسی لیے آج میں مکمل سچ بولونگا..
کیا تم میری باتوں پے یقین کر لو گئے نا ..
میں نے جو تیرے نام سے ان کہے عنوان لکھے 
اور کبھی مکمل کبھی ادھوری نظمیں لکھ کر تیرے نام کی تھی وہ سب جھوٹ تھا .. دل بہلانے کو اک خیال تھا 
تم سے بات کرتے کرتے جب میرے آنسو بہنے لگتے تھے وہ سب فریب تھا ..
آج بس میں تم سے سچ ہی بولونگا 
لیکن میں تم سے اک آخری جھوٹ بولنا چاہتا ہوں 
مجھے تم سے محبت ہے 
میری وال پے ہر لفظ تمہارے لیے ہے 
میں تمہارے بنا --! 
کچھ بھی نہیں ہوں فقط اک زندہ لاش ہوں 
یہ فقط تم سے جھوٹ بولا ہے 💔

Post a Comment

0 Comments