URDU ADAB COLLECTIONS

اکثر

ہم نے کاٹی ہیں تیری یاد میں راتیں اکثر
دل سے گزری ہیں ستاروں کی براتیں اکثر

اور تو کون ہے جو دل کو تسلی دیتا
ہاتھ رکھ دیتی ہیں دل پر تیری باتیں اکثر

ہم سے ایک بار بھی جیتا ہے نہ جیتے گا کوئی
وہ تو ہم جان کے کها لیتے ہیں ماتیں اکثر

ان سے پوچھو کبھی چہرے بھی پڑھے ہیں تم نے
جو کتابوں کی کیا کرتے ہیں باتیں اکثر


Post a Comment

0 Comments