تمہیں نہیں لگتا؟؟
تمہیں نہیں لگتا کہ تم نے کھو دیا...... کھو دیا ایک ایسا انسان.........جو تمہیں حقیقتاً چاہتا تھا.....
ناجانے کیوں....کیسے...کب....تم میری عادت بن گئی ہو....میرے سکون کی وجہ بن گئی.... اور جانتی ہو جب کوئی کسی کے عادت اور سکون کی وجہ بن جاتا ہے نا تو..... پھر صرف موت کا آپشن بچتا جاتا ہے.....اور میرا دماغ میرا جانی دشمن ہے.... پکڑ پکڑ لاتا ہے ان لمحوں کو جو اذیت دیتے ...موت سے بھی گہری..... رگ کاٹے جانے سے بھی زیادہ...... تم اب مجھے اذیت دیتی ہو۔۔۔۔۔اور بچاؤ واسطے میں خود کو دنیائے رنگ میں مصروف رکھتا ہوں۔۔۔۔۔۔ مگر ۔۔۔ مگر سکتہ طاری ہو جاتا ہے جب بھی تمہیں سوچتا ہوں ..... اب میں خاموش رہتا ہوں...... خاموش.... ایسا خاموش کہ لوگ کہتے میری خاموشی سے سکون نہیں....خوف آتا ہے۔۔۔۔۔ اب شاید ذات کا قبرستان ہوں میں... حسرتیں دفن ہیں مجھ میں... اور اگر اسی اذیت میں مر گیا نا تو.......تجھے فاتحہ کا بھی حق نہیں دوں گا... یہ میری آخری وصیت ہو گی.....
مگر.......سنو!۔۔۔۔۔میں نے تمہیں خاموشی سے جانے دیا۔۔۔۔ مطلب یہ کہ تمہیں چاہتا نہیں ہوں؟؟؟...... اب میں ایک کونے میں بیٹھ کر.... چائے کے مگ کی صحبت میں... تاریکی جیسے رزدار کو مدعو کر کے ڈھیر ساری تمہاری باتیں کرتا ہوں..... میں تو تمہارا دل چھونا چاہتا تھا نہ کہ تمہارا جسم۔۔۔۔۔ میں تو خوشی کے آنسو دیکھنا چاہتا تھا نہ کہ غم کے آنسو۔۔۔۔ میں تم سے محبت کرنا ختم نہیں کر سکتا۔۔۔ مگر میں محبت کا اظہار ختم کر رہا ہوں۔۔۔۔۔ میں خوش ہوں کہ تم پر میری اداسی ظاہر نہیں.......اور مجھے تسلیم تیری ساری ذہانت مگر.... مگر میں جاہل تیری سمجھ میں نا آیا؟.......
ایک بات کہوں کہ تم نے بھی مجھ سے بدلہ لیا ہے۔۔۔سب سے بڑا بدلہ .... یہ کہ تم نے مجھے بدل دیا........ اور جس دن تمہیں میری محبت کی شدت کا احساس ہو گا۔۔۔۔ تم خود سے اتنی ہی شدت سے نفرت کرو گی....... میں وعدہ کرتا ہوں کہ اب تم کسی دوسرے میں مجھے تلاش کرو گی... اور اعتراف بھی کرتا ہوں کہ میری سب غلطیوں میں نمایاں غلطی ہے تمہیں کھو دینا۔۔۔
میں چاہتا ہوں کہ تم خود کو معاف کر سکو کہ تم نے غلط انسان سے محبت کی۔۔۔۔ مجھے معاف کرنا میں ویسا نہیں بن سکا جیسا تم نے چاہا۔۔۔۔میں کبھی بھی تم سے قطعی تعلقی کے لئے تیار نہیں ہو سکا ۔۔.....
اتر گیا تیرا عکس میرے جگر تک.......
میں رہ گیا...آدھا ......بکھرا ہوا شخص
پلٹ کر دیکھنا بھی تجھے گوار نا گزرا......
0 Comments
Thanks For Your Feedback
Regards,
Team ITZONEJATOI