URDU ADAB COLLECTIONS

بادہ خوار

سو کے جب وہ نِگار اُٹھتا ہے 

مِثلِ ابرِ بہار اُٹھتا ہے






سو کے جب وہ نِگار اُٹھتا ہے 

مِثلِ ابرِ بہار اُٹھتا ہے


تیری آنکھوں کے آسرے کے بغیر 

کب غمِ روزگار اُٹھتا ہے


دو گھڑی اور دِل لُبھاتا جا 

کیوں خفا ہو کے یار اُٹھتا ہے


ایسے جاتی ہے زِندگی کی اُمید 

جیسے پہلُو سے یار اُٹھتا ہے


زِندگی شِرکتوں سے چلتی ہے 

کِس سے تنہا یہ بار اُٹھتا ہے


جو بھی اُٹھتا ہے اُس کی مَحفِل سے 

خستہ و دِل فِگار اُٹھتا ہے


آج کی رات خیر سے گُزرے 

دردِ دِل بار بار اُٹھتا ہے


آؤ کُچھ زِندگی کے ناز سہیں 

کِس سے تنہا یہ بار اُٹھتا ہے


ہوش میں ہو تو مے کدے سے عدمؔ 

کب کوئی بادہ خوار اُٹھتا ہے



عبدالحمید عدمؔ



Post a Comment

0 Comments