URDU ADAB COLLECTIONS

آج اسے فکر ہے کہ کیا لوگ کہیں گے محسن۔۔۔۔

آج اسے فکر ہے کہ کیا لوگ کہیں گے محسن۔۔۔۔
کل جو کہتا تھا مجھے رسم و روایات سے کیا؟؟

آج اسے فکر ہے کہ کیا لوگ کہیں گے محسن۔۔۔۔
کل جو کہتا تھا مجھے رسم و روایات سے کیا؟؟

واسطہ حسن سے کیا شدت جذبات سے کیا؟
عشق کو تیرے قبیلے یا میری ذات سے کیا؟

مری مصروف طبعیت بھی کہاں روک سکی۔
وہ تو یاد آتا ہے اسکو مرے دن رات سے کیا؟

پیاس دیکھوں یا کروں فکر کہ گھر کچا ہے۔
سوچ میں ہوں کہ مرا رشتہ ہے برسات سے کیا؟

آج اسے فکر ہے کہ کیا لوگ کہیں گے ۔۔۔
کل جو کہتا تھا مجھے رسم و روایات سے کیا؟؟

محسن نقوی 

Post a Comment

0 Comments