سنو تعبیر کامل ہو تو جینا ہے الگ جینا
تازہ بہ تازہ فی البدیہی کلام آپ کی محبتوں بھری نظروں کی نذر۔۔
کبھی ایسا بھی ہوتا ہے سہارے ، مار دیتے ہیں
جوجاں سےہوتےہیں پیارےوہ پیارے مار دیتے ہیں
کوئی مرتا ہے ان کے حسن پر کوئی جوانی پر
کسی کو ان کی آنکھوں کے اشارے مار دیتے ہیں
محبت کرنے بیٹھا ہے وہ اک نادان سا لڑکا
اسے کیا علم چاہت کے خسارے مار دیتے ہیں
سنو تعبیر کامل ہو تو جینا ہے الگ جینا
اگر ٹوٹیں تو پھر یہ خواب سارے، مار دیتے ہیں
جنہیں معلوم ہو جائے محبت مل نہیں سکتی
وہ دل کو دل میں ہی رکھ کر بچارے مار دیتے ہیں
تمہارا ہاتھ ہوتا ہے کسی کے ہاتھ میں جب بھی
ہمیں ناجانے کیوں ایسے نظارے مار دیتے ہیں
ہمیں احمد گلہ دشمن سے کوئی ہو نہیں سکتا
ہمیں تو یار ہی مل کر ہمارے مار دیتے ہیں
از قلم عدیل احمد۔۔
0 Comments
Thanks For Your Feedback
Regards,
Team ITZONEJATOI