دو نام اک کہانی
"بانو قدسیہ کہتی ھیں کہ
کسی اور سے شادی پر اشفاق احمد نے قتل کی دھمکی
دی تھی ــ
اشفاق صاحب کے والدین نے ان سے کہا ;
کہ جہاں تم شادی کرنا چاہتے ھو وہاں پر ھم تمہیں شادی
نہیں کرنے دیں گے۔ ھم تم کو قتل کر دیں گے لیکن تمہاری
پسند کی شادی نہیں ہونے دیں گے۔۔۔۔۔۔۔
اس دھمکی کے بعد اشفاق صاحب بہت زیادہ پریشان تھے
اور پھر انہوں نے اٹلی کے شہر روم جانے کا فیصلہ کیا۔
وہاں سے مجھے باقاعدگی کے ساتھ ڈبل خط لکھنے شروع
کر دیئے ___ ایک خط صبح اور دوسرا شام کے وقت۔
اور کئی خطوں میں یہ لکھا کہ ؛
’’ قدسیہ اگر تم نے کسی اور سے شادی کی تو میں تم
دونوں کو قتل کر دوں گا۔
ان خطوط کو پڑھنے کے بعد میرے لیئے بڑی مشکل پیدا ھو
گئی تھی ____ ان دنوں میری والدہ میری شادی ایک کرنل
کے ساتھ کرنا چاھتی تھیں ۔۔۔۔!
16 دسمبر 1956 کو 455 این سمن آباد میں میری اور
اشفاق احمد صاحب کی شادی بڑی سادگی سے ھوئی۔
(اس وقت بانو تقریباً 28 اور اشفاق صاحب 31 سال کے
تھے)
اس دن میں نے پرانا سفید شلوار قمیض پہنا ،،،
قمیض تھوڑی سی پھٹی ھوئی تھی ،،
اشفاق صاحب معمولی لکیروں والے کرتے میں ملبوس تھے
مفتی (ممتاز مفتی) جی ، محمد حسین آرٹسٹ اور ڈیڈی
جی براتی تھے ۔۔۔۔
ریزی اور محمودہ اصغر میری والدہ سمیت مائیکہ والے تھے
نہ کوئی ڈھولک بجی نہ کوئی مہندی کی رسم ھی ھوئی۔
نکاح کے بعد اشفاق احمدخاں صاحب نے اپنی پاس بک
میرے ہاتھوں میں چپ چاپ تھما دی ۔۔۔
اس میں نو سو روپے جمع تھے ۔۔۔!!!
ممتاز مفتی کہتے ھیں کہ بانو قدسیہ زندگی میں صرف
تین بار ابھری ۔۔
جب اشفاق نے اس سے شادی کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جب انکے گھر میں دال روٹی کا چکر تھا اور اس نےسکرپٹ
پر سکرپٹ لکھنے شروع کیئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور پھر جب اشفاق احمد نے نیا گھر بنوایا مگر قرضہ اتنا
چڑھا کہ بانو آپا کو اک پھر سے کمر کسنی پڑی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور پھر اس نے سب کچھ ____ دن رات لکھا ۔
کبھی ریڈیو کے لیئے کبھی اخبار کے لیئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور جب
کوئی پوچھتا کہ گھر کی فلاں چیز کتنے کی ھے تو بانو آپا کہتی ۔۔
میرے دو سکر پٹ ___ یا میری فلاں تحریر کی قیمت ۔۔!!
اللہ پاک ان کے درجات بلند فرمائےفرمائے۔۔!
آمین..!!!
0 Comments
Thanks For Your Feedback
Regards,
Team ITZONEJATOI