تیرا میرا پیار امر
تیرا میرا پیار امر
پِھر کیوں مجھ کو لگتا ہے ڈر
میرے جیون ساتھی بتا
کیوں دِل دھڑکے رہ رہ کر
´
کیا کہا ہے چاند نے جس کو سن کے چاندنی
ہر لہر پہ جھوم کے کیوں یہ ناچنے لگی
چاہت کا ہے ہر سو اثر
پھر کیوں مجھ کو لگتا ہےڈر
.
کہہ رہا ہے میرا دِل اب یہ رات نہ ڈھلے
خوشیوں کا یہ سلسلہ ایسے ہی چلا چلے
تجھ کو دیکھوں ، دیکھوں جدھر
پِھر کیوں مجھ کو لگتا ہے
.
ہے شباب پر امنگ ہر خوشی جوان ہے
میری دونوں بانہوں میں جیسے آسمان ہے
چلتی ہوں میں تاروں پر
پِھر کیوں مجھ کو لگتا ہے ڈر
0 Comments
Thanks For Your Feedback
Regards,
Team ITZONEJATOI