یکم مئی
مزدور کا جشن
دیوار پہ مزدور کی تصویر سجا کر
اخبار کے کونے میں خبر ایک لگا کر
کچھ کارڈ بھی مزدور کے ہاتھوں میں اٹھا کر
دوچار غریبوں کو بھی دھرتی پہ بٹھاکر
ان میں سے کسی ایک کو اسٹیج پہ لاکر
پھر اس کی کہانی سبھی لوگوں کو سنا کر
تقریر کرا کر تو کبھی تالی بجا کر
مزدور کو مزدور کا عرفان دلاکر
اور اپنے تئیں کار مقدس کو نبھا کر
ہر سال یہ احسان جتاتے ہیں بڑے لوگ
مزدور کا پھر جشن مناتے ہیں بڑے لوگ
0 Comments
Thanks For Your Feedback
Regards,
Team ITZONEJATOI