محبت کچھ نہیں ہوتی۔۔۔۔۔
محبت کچھ نہیں ہوتی۔۔۔۔۔
بچاؤ خود کو اے لڑکیو! محبت کچھ نہیں ہوتی,
فقط اک سراب ہے دھوکہ ہے٬
محبت کے نام پر ابن آدم٬ فقط تم تک رسائی چاہتے ہیں٬
دیکھو کہیں اس جھوٹ کی خاطر٬
کسی نامحرم کی دل لگی کی خاطر٬
اپنے کردار٬ اپنی حیا اور ماں باپ کے وقار کو داؤ پر مت لگا دینا٬
چند لمحوں کی تسکین کی خاطر وہ٬ تمہاری متاع چھین لیتے ہیں٬
لڑکوں کو کون پوچھتا ہے بہنا؟؟
عزتیں تمہاری نیلام ہوتی ہیں٬
کوئی لاکھ منفرد لگے٬ حسین و دلکشیں لگے٬
بس بات اتنی سی یاد رکھنا٬
مرد(نا محرم) سب ایک سے ہیں٬
سب کی فطرت ایک جیسی ہے٬
یہ محبت کے نام پر٬ فقط تم تک رسائی چاہتے ہیں
0 Comments
Thanks For Your Feedback
Regards,
Team ITZONEJATOI