URDU ADAB COLLECTIONS

عورت عزت ہوتی ہے

عورت عزت ہوتی ہے






اکثر دوستوں سے سنتی تھی کہ لڑکی صرف پیسے کی ہے...  ہوتی بھی ہونگی شاید کچھ عورتیں ایسی لیکن...  میں نے تو دیکھا ہے عورت کو ماں کے روپ میں.. ماں کے روپ میں عورت کو آج تک خود غرض یا لالچی نہی پایا کسی نے...  بچے کو جنم دے کہ بھی کبھی احسان نہی جتلاتی کہ کتنی تکلیف سے تجھےجنم دیا تھا... کیسے راتوں کو اٹھ اٹھ کر تجھے سلاتی تھی...  ماں کی قربانیاں اب میں کیا گناؤں.. ماں کو میں نے کبھی پیسے کے لیے پیار کرتے نہی دیکھا...

دوسرا روپ ہے بہن....

بہن بھی  سے بےلوس محبت کرتی ہے بھائیوں سے.. بھائی کو دیکھ کر ہی بہنوں کو خوشی ہوتی رہتی ہے.. بہنیں اپنے بھائی کو ہیرو مانتی ہیں..
بھائی کے کپڑے استری کرنا... اپنی پاکٹ منی سے بھی بھائی کو خرچ دے دینا..  کسی بھی محفل میں دیکھنا تو  محفل میں بولنا کے میرا بھائی سب سے پیارا لگ رہا ہے... تو ثابت یہ ہوتا ہے بہنیں بھی پیسے کے لیے پیار نہی کرتیں....

تیسرا روپ عورت کا بیٹی...

بیٹی کو میں نے ہمیشا احساس کرنے والا پایا ہے... ماں باپ کے حالات کو سمجھتی ہیں بیٹیاں.. ماں باپ کی عزت.. ماں کا ہاتھ بٹانا کاموں میں...  باپ کی ہر بات کا خیال رکھنا کہ کب ان کو چائے بنا کہ دینی ہے.. کب ان کو کھانا دینا ہے... مہمانوں کا خیال... بہن بھائیوں کا خیال.. اور آخر میں بابا سے چھوٹی سی فرمائش کہ بابا میں نے چوڑیاں بھی لینی ہیں...
تو بات کچھ یوں ہے کہ میں نے بیٹیوں کو بھی لالچی نہی پایا....

اب چوتھا روپ ہے بیوی کا...

اور بیوی کر قربانیاں آپ میں سے اکثر شادی شدہ حضرات جانتے ہو... آپ کے کھانے کا ساتھ میں آپ کی ساری فیملی کے کھانے کا فکر بیوی کو... بچوں کی فکر بیوی کو... آپ کے دکھ کی ساتھی بیوی... آپ کے لیے ماں باپ بہن بھائی سب کو چھوڑ کے آپ کے ساتھ چل دینے والی بیواور بیوی کوئی فرمائش کر بھی دیتی ھے نا تو اس کو کھا نا جایا کریں اگر آپ کے حالات ٹھیک نہی تو بیوی کو پیار سے سمجھائیں...

اور اب ایک نظر گرل فرینڈ کے روپ پر...

سب سے پہلی بات تو یہ کہ ایسا کوئی جائز رشتہ اسلام میں نہی... ہاں پسند کی شادی کی اجاذت ہے...
خیر آپ نے کسی لڑکی سے پیار کر لیا... اس نے بولا شاپنگ کو چلیں آپ لے گئے... تو اللہ کو حاضر ناضر جان کہ بولیں آپ کو کوئی لالچ نہی تھی... بس میں جو کہنا چاہتا تھی آپ سمجھ گئے ہوں گے... اور اگر لڑکی ہمیشہ قربانیاں دیتی ہے تو اس کو بھی ایسا لڑکا چاہئے ہوتا ہے جو بے لوس محبت کرے اور شادی کر کے عزت کی زندگی دے.. عورت معصوم ہوتی ہے... ..

بس میں اتنا جانتا ہوں کہ عورت ماں ہو، بہن ہو،بیٹی ہو، یا بیوی وہ بس عزت ہے
اگر کچھ غلط کھا تو سوری

Post a Comment

1 Comments

Thanks For Your Feedback


Regards,
Team ITZONEJATOI