URDU ADAB COLLECTIONS

تممیرا ساون بھی تم ہو میری پیاس بھی تم ہو

میرا ساون بھی تم ہو میری پیاس بھی تم ہو 

صحرا کی بانہوں میں چھپی آس بھی تم ہو




میرا ساون بھی تم ہو میری پیاس بھی تم ہو 

صحرا کی بانہوں میں چھپی آس بھی تم ہو


تم یوں تو بہت دور بہت دور ہو مجھ سے 

احساس یہ ہوتا ہے میرے پاس بھی تم ہو


ہر زخم کی آغوش میں ہے درد تمہارا 

ہر دور میں تسکین کا احساس بھی تم ہو


کھو جاؤ تو ویران سی ہو جاتی ہے راہیں 

مل جاؤ تو پھر جینے کا احساس بھی تم ہو


لکھتی ہوں تو تم ہی اترتے ہو قلم سے 

پڑھتی ہوں تو لہجہ بھی تم آواز بھی تم ہو


Post a Comment

0 Comments