URDU ADAB COLLECTIONS

رہِ اُلفت میں تھے انجانے سے

رہِ اُلفت میں تھے انجانے سے






رہِ اُلفت میں تھے انجانے سے
وہ بھی ہم جیسے تھے دیوانے سے
اُس نگر سے کُوچ ہم نے کیا
خُوب ہی دل لگا ویرانے سے
خُود سے بڑھ کر انہیں چاہا لیکن
رہے ہم سے انہیں عذرانے سے
درد نے لی ہے کچھ ایسی کروٹ
ٹیس سی اٹھتی ہے دہرانے سے
رُک ذرا میں تجھے کچھ پل جی تو لوں
مرتی ہے زیست ترے جانے سے
ہر طرف پھیلی ہے نفرت کی آگ
بُوءِ بغض آتی ہے ہر شانے سے
دل فگاری بھی عجب ہی شَے ہے
ملتے ہیں درد ہی اس خانے سے
کتنے ہم باوفا تھے یعنی کہ میں
ڈرتی ہوں اب ترے پاس آنے سے
بھلا دو ماہرہ خستہ ہے وہ شے
ہتک ہوتی ہے ادھر جانے سے
ماھرہ_بیگم

Post a Comment

0 Comments