ماحولیاتی آلودگی
ماحولیاتی آلودگی
ہمارے بھیجے ہوئے سبھی الفاظ،
معذرت بھرے خطوط اور واپسی کی درخواستیں
متعلقہ شخص تک پہنچ نہیں پائے
ہواوں میں وہ تازگی نہیں رہی،
آلودگی بڑھ گئی ہے
اس زمیں کے ساتھ ساتھ اس کی ہوا بھی اب بوڑھی ہوگئی ہے
ذرا سی رکاوٹ یا خلل سے
راستہ بھول جاتی ہیں، پہغام کھو دیتی ہیں
اگر ایسا نہ ہوتا تو
دور جانے والے ہماری پکار کو سن کر لوٹ آتے
کبوتروں سے مدد لینا بھی فضول ہے
کہ وہ اپنے آباء کا پیشہ ترک کر چکے ہیں
ہوا میں الودگی بڑھتی جا رہی ہے اور
ہمارا جانے والوں سے رابطہ نا ممکن ہوتا جارہا ہے
اب ہوائیں کوئی بھی پیغام پہنچانے سے قاصر ہیں
جانے والوں کو کسی صدا کا انتظار نہیں کرنا چاہیے
اور پیچھے رہ جانے والوں کے پاس لوٹ آنا چاہیے
ماریہ
3 جولائی، 2019
0 Comments
Thanks For Your Feedback
Regards,
Team ITZONEJATOI