URDU ADAB COLLECTIONS

محبت چار حرفوں کا صحیفہ ہے

محبت

محبت چار حرفوں کا صحیفہ ہے
محبت 'میم' سے ہے مرگ
"ح" سے حادثہ بھی ہے
یہ 'ب' سے بےکلی ہے اور 'ت' سے تاج کانٹوں کا
اگر یہ مرگ ہے تو مرگ سے کس کو مفر سوچو ؟
جو اس کو حادثہ جانو تو اس سے کون بچ پایا
ہے'ب' سے بےکلی تو بےکلی سانسوں پہ حاوی ہے
اگر ہے تاج کانٹوں کا تو جس سر پر بھی سجتا ہے
وہ سر تن پر نہیں رہتا
محبت خون میں ڈوبا ہوا اک دشت ہے،گہری اُداسی ہے
محبت ھے خدا جیسی
محبت کربلا سی ھے

Post a Comment

0 Comments