زندگی گنوائیں متاشک پھر بہائیں مت
س ن مخمور کےقلم سے
زندگی گنوائیں مت
اشک پھر بہائیں مت
ہو گیا جو ہونا تھا
آپ دل جلائیں مت
رہنما فرشتہ ہے
جھوٹ یہ بتائیں مت
خوفِ جان ہے صاحب
یادِجاں سجائیں مت
میں ہوں عام سا بندہ
مجھ کو پر بھلائیں مت
مطلبی زمانہ ہے
آپ دل لگائیں مت
یہ دلیلِ انساں ہیں
چشمِ نم چھپائیں مت
آدمی ہوں معمولی
خاص پھر بنائیں مت
غم نہیں رہے گا غم
حالِ دل سنائیں مت
وصلِ یار ممکن ہے
نیند سے جگائیں مت
چشمِ نم مری پہنچاں
آپ دل دکھائیں مت
دور ہی سے اچھا ہوں
فاصلے مٹائیں مت
خوب ہنس لئے تھے کل
آج پھر ہنسائیں مت
ایک سا نہیں رہتا
وقت سے ڈرائیں مت
اس سے بات کو میری
شاعری بتائیں مت
خارزار دل میرا
آپ گھر بنائیں مت
خاک ہے مرا مسکن
عرش تک اٹھائیں مت
روپِ زندگی ہی ہے
موت سے ڈرائیں مت
0 Comments
Thanks For Your Feedback
Regards,
Team ITZONEJATOI