تم دیر کر دو گے۔۔۔۔
تم دیر کر دو گے!!
تمہیں ایک دن میرا احساس ہو جائے گا....
مگر تم دیر کر دو گے.....
اور اتنی دیر کہ میری قبر کی مٹی بھی خشک ہو جائے گی.....
ہاں ایسا ہوگا....
اک دن اچانک ہی تمہیں میرا خیال آئے گا....
میری باتیں، میرا لہجہ
میری سچائیاں تمہیں اپنی طرف کھینچیں گی....
تم بے اختیار ہو کر اُٹھ جاؤ گی.....
میرا نمبر ملاؤ گی....
مجھے بُلوانا چاہو گی....
تو کوئی دوسری آواز تم سے کہے گی....
وہ لڑکا....
ارے وہ تو کب کا مر گیا.....
ہاں......آپ کون؟
تمہارے ہاتھ سے ریسیور چھوٹ جائے گا.....
پاؤں لرزنے لگیں گے...
رنگ اُڑ جائے گا....
تم کانپتے نرم لہجے میں
میری آخری آرامگاہ کا پتہ لو گی....
وہاں آؤ گی....
میرا کُتبہ پڑھو گی....
پھر رو دو گی...
پھر کوئی آگے بڑھے گا.....
تمہارے شانوں پہ ہاتھ رکھ کے دلاسہ دے گا...
تم سے پوچھے گا....
یہ کس کی قبر ہے؟
جسے آنسوؤں میں ڈبونے لگے ہو.....
ایسے کیوں رو رہے ہو؟
تُم میرے کُتبے کو ہلکا سا چھو کے کہو گی....
زندگی بھر اِسے دُکھ ہی دیئے.....
اور اب یہ دُکھ دے گیا ہے....
دُکھ بھی ایسا جس کا مداوا نہیں ہے....
مَیں عمر بھر اِس سے بے خبر رہی....
اور یہ ہر لمحہ میرا پتہ رکھتا رہا....
یہ جس قدر مجھے یاد رکھتا رہا....
مَیں اُتنا بھلاتی رہی....
ہاں، یہاں وہ لڑکا محو خواب ہے....
جس کے لیے مَیں سراب تھی....
ٰیہاں، وہ پُرسُکوں سو رہا ہے.....
جس کی آنکھیں نیند کا ذائقہ کھو چُکی تھیں...
اِس نے محبت عبادت سمجھ کے کی....
بس مَیں صِلہ نہ دے سکی
آج پہلی دفعہ!!
اِس کی معصوم خواہش کی تکمیل کو آگئی ہوں....
یہ چند اشک تو اِس کا صدقہ ہیں....
مَیں جانتا ہوں...
ایسا ایک دن ہو گا....
کہ پہلی دفعہ تمہیں میرا احساس ہو گا...
مگر!!
مَیں وہاں جا چکا ہوں گا.....
جہاں سے واپسی ممکن نہیں ہو گی!! 💔💔
تمہیں ایک دن میرا احساس ہو جائے گا....
مگر تم دیر کر دو گے.....
اور اتنی دیر کہ میری قبر کی مٹی بھی خشک ہو جائے گی.....
ہاں ایسا ہوگا....
اک دن اچانک ہی تمہیں میرا خیال آئے گا....
میری باتیں، میرا لہجہ
میری سچائیاں تمہیں اپنی طرف کھینچیں گی....
تم بے اختیار ہو کر اُٹھ جاؤ گی.....
میرا نمبر ملاؤ گی....
مجھے بُلوانا چاہو گی....
تو کوئی دوسری آواز تم سے کہے گی....
وہ لڑکا....
ارے وہ تو کب کا مر گیا.....
ہاں......آپ کون؟
تمہارے ہاتھ سے ریسیور چھوٹ جائے گا.....
پاؤں لرزنے لگیں گے...
رنگ اُڑ جائے گا....
تم کانپتے نرم لہجے میں
میری آخری آرامگاہ کا پتہ لو گی....
وہاں آؤ گی....
میرا کُتبہ پڑھو گی....
پھر رو دو گی...
پھر کوئی آگے بڑھے گا.....
تمہارے شانوں پہ ہاتھ رکھ کے دلاسہ دے گا...
تم سے پوچھے گا....
یہ کس کی قبر ہے؟
جسے آنسوؤں میں ڈبونے لگے ہو.....
ایسے کیوں رو رہے ہو؟
تُم میرے کُتبے کو ہلکا سا چھو کے کہو گی....
زندگی بھر اِسے دُکھ ہی دیئے.....
اور اب یہ دُکھ دے گیا ہے....
دُکھ بھی ایسا جس کا مداوا نہیں ہے....
مَیں عمر بھر اِس سے بے خبر رہی....
اور یہ ہر لمحہ میرا پتہ رکھتا رہا....
یہ جس قدر مجھے یاد رکھتا رہا....
مَیں اُتنا بھلاتی رہی....
ہاں، یہاں وہ لڑکا محو خواب ہے....
جس کے لیے مَیں سراب تھی....
ٰیہاں، وہ پُرسُکوں سو رہا ہے.....
جس کی آنکھیں نیند کا ذائقہ کھو چُکی تھیں...
اِس نے محبت عبادت سمجھ کے کی....
بس مَیں صِلہ نہ دے سکی
آج پہلی دفعہ!!
اِس کی معصوم خواہش کی تکمیل کو آگئی ہوں....
یہ چند اشک تو اِس کا صدقہ ہیں....
مَیں جانتا ہوں...
ایسا ایک دن ہو گا....
کہ پہلی دفعہ تمہیں میرا احساس ہو گا...
مگر!!
مَیں وہاں جا چکا ہوں گا.....
جہاں سے واپسی ممکن نہیں ہو گی!! 💔💔
0 Comments
Thanks For Your Feedback
Regards,
Team ITZONEJATOI