URDU ADAB COLLECTIONS

میں نے یہ کب کہا تھا کہ سارا ادھیڑ دے

ایشَ' کہا تھا عشق نے چمڑی ادھیڑ دوں میں نے بھی کہہ دیا ہے کہ، اچھا ادھیڑ دے

میں نے یہ کب کہا تھا کہ سارا ادھیڑ دے 
جتنی بُنت خراب ہے، اتنا ادھیڑ دے

ان کا نصیب بس وہی صحرا کی خاک ہے 
جن کو فراقِ یار کا لمحہ ادھیڑ دے

ممکن ہے اب کی بار میں آدھا دکھائی دوں 
ممکن ہے تیرا ہجر یہ چہرہ ادھیڑ دے

ممکن ہے میری آنکھ پہ منظر نہ کھل سکیں 
ممکن ہے کوئی خواب کا بخیہ ادھیڑ دے

ممکن ہے تیرے پاس نہ ملنے کا عذر ہو 
ممکن ہے کوئی شہر کا رستہ ادھیڑ دے

'ایشَ' کہا تھا عشق نے چمڑی ادھیڑ دوں 
میں نے بھی کہہ دیا ہے کہ، اچھا ادھیڑ دے

Post a Comment

0 Comments