ویلینٹائن ڈے پر لکھی ایک تازہ نظم
"ہوس میں اورمحبت میں
بہت ہی فرق ہوتا ہے"
ہوس پانا ہی چاہتی ہے
بہرصورت بہر قیمت
بچھونا اس کا دھوکہ ہے
عیاری زیب اور زینت
ہوس ہے تن کا سودا
من کا اجلا پن نہ جانے
بہت آسان رستے ہیں
بہت سپنے سہانے
مگر آغاز بھی کھونا
ہوس انجام بھی رونا
ہوس کا کام اپنی راہوں میں
خود اپنے ہاتھوں سے کانٹوں کو بونا
جہاں پر خار اگتے ہوں
بتاؤ گل کہاں ہوں گے
جہاں سبزہ نہیں ہوگا
وہاں بلبل کہاں ہوں گے
محبت منتظر حکم خدا کی
محبت کی نظر میں ناری نہ خاکی
محبت خاک سے عرش بریں تک
محبت دل کے سجدے سے جبیں تک
ہر اک ٹوٹے ہوئے دل پر محبت راج کرتی ہے
محبت جنگلوں صحراؤں کو بھی کبھی ویراں نہیں کرتی
سدا آباد کرتی ہے
محبت دکھ نہیں دیتی
محبت شاد کرتی ہے......
0 Comments
Thanks For Your Feedback
Regards,
Team ITZONEJATOI