URDU ADAB COLLECTIONS

پھر وہی بے دلی پھر وہی معذرت


پھر وہی بے دلی پھر وہی معذرت 

بس بہت ہو چکا زندگی __معذرت



پھر وہی بے دلی پھر وہی معذرت 

بس بہت ہو چکا زندگی __معذرت


خود کلامی سے بھی روٹھ جاتی ہے تو 

اب نہ بولوں گا اے خامشی ___معذرت


دھوپ ڈھل بھی چکی سائے اٹھ بھی چکے
اب مرے یار کس بات کی_______ معذرت


داد بیداد میں دل نہیں لگ رہا 

دوستو شکریہ شاعری_ معذرت


بے خودی میں خدائی کا دعویٰ کیا 

اے خدا در گزر اے خودی__ معذرت


تجھ سے گزری ہوئی زندگی مانگ لی 

رب امروز و فردا و دی_____ معذرت


اک نظر اس نے دیکھا ہے عاصمؔ چلو 

دور ہی سے سہی ہو چکی معذرت


Post a Comment

0 Comments