URDU ADAB COLLECTIONS

اس آرزو میں کہ اسکی دسترس میں زیندگی گزر جائے


محبوب صديقي
کسی حکایتِ موہوم کی ہوس میں رہوں
میں تیرہ بخت تو بس کاوشِ عبث میں رہوں
عجب ہے یوں کہ اگرچہ رہا ہے دل آزاد
تو پھر ہے کیوں کہ اسی حلقہٴ نفس میں رہوں
اڑان اٹھانے کو اکثر رہا دلِ ناشاد
مرا نصیب کہ بس گوشہٴ قفس میں رہوں
جو میرے خواب کی دنیا سے دور بستا ہے
ہے دل میں کیوں کہ فقط اس کی دسترس میں رہوں
حیات اور زمانے دکھانے والی ہے
ہے لازمی کہ میں اسوقت اپنے بس میں رہوں
عجیب یوں بھی ہے میں ہوں بہار کا راوی
نوِشت میں ہے کہ میں کوئے خار و خس میں رہوں
زمانہ مجھ کو کسی طور چین دیتا نہیں
سکوں پرست ہوں لیکن میں پیش و پس میں رہوں
بہار و گل مجھے محبوب راس آئے بہت
ہے جی میں بس کہ تمنائے رنگ و رس میں رہوں
گذرچلی ہے محبوب زندگانی بھی
اس آرزو میں کہ میں اسکی دسترس میں رہوں


Post a Comment

0 Comments