مجھے ماں نے بارڈر پر بھیجا ہے
کہا ہے چھٹی ختم کر
سہرا تیرا
بعد میں سجاؤں گی
شادی تیری بعد میں مناؤں گی
وردی پہن
بندوق پکڑ
دشمن سے لڑ
کام گر آیا اپنی مٹی کے لیے
جنت میں تیرا
بیاہ رچاؤں گی
مجھے ماں نے بارڈر پر بھیجا ہے
کہا ہے
پیٹھ پر گولی نہ کھانا
سینہ سامنے رکھنا
دشمن کو للکار کے لڑنا
دشمن کی سرحد پار کرنے میں
پہلا قدم تو رکھنا
مجھے ماں نے بارڈر پر بھیجا ہے
کہا ہے
میرے اور جوانوں کو
میری دعا پہنچانا
آخر دم تک
لڑنا
ایک گرے دوجے کو
سہارا دینا
ایک دوسرے کے بازو بن جانا
اگلی صفوں میں رہنے کو
مجھے ماں نے بارڈر پر بھیجا ہے
#Fouji❤❤
0 Comments
Thanks For Your Feedback
Regards,
Team ITZONEJATOI