URDU ADAB COLLECTIONS

میری توبہ میری توبہ

میری توبہ میری  توبہ

میری توبہ میری توبہ



میری توبہ میری توبہ
میری توبہ میری توبہ
تُو معاف کرے گا میرے سارے گناہ
میری توبہ میری توبہ

مجھے معلوم ہے مجرم ہوں میں اور تُو میرا حاکم
جبھی تو آج میری آنکھ میں اشکوں کی ہے رِم جِھم

کوئی بندہ تیرے در پر جو آنسو رول دیتا ہے
میرے مولا درِ توبہ تُو اُس پر کھول دیتا ہے

تُو ضرور سُنے گا میرے دل کی صدا
میری توبہ میری توبہ

تیرے در پر کیوں نہ میں سوال کروں، تُو رحیم بھی ہے تُو کریم بھی ہے
میں تو پست بھی ہوں ، میں حقیر ہوں ، تُو بلند بھی ہے تُو عظیم بھی ہے

جو میں جھیل چُکا ہوں وہ بہت ہے سزا
میری توبہ میری توبہ

غم کا مارا ہوں ، بے سہارا ہوں، ہُوں بُرا یا بھلا تمہارا ہوں
میری توبہ میری توبہ

میرے گناہ زیادہ ہیں یا تیری رحمت
کریم تُو ہی بتا دے حساب کر کے مجھے

میری توبہ میری توبہ

مجھے کر دے معاف اپنے رسولِ پاک (ص) کے صدقے
خطائیں بخش دے میری شہِ لولاک (ص) کے صدقے

میرے مالک دہائی ہے تجھے آلِ پیمبر کی
رہا کر دے غموں سے کربلا کی خاک کے صدقے

اندھیروں میں مجھے تابندگی دے دے میرے مولا
نیا مجھ کو شعورِ زندگی دے دے میرے مولا

میری توبہ میری توبہ
میری توبہ میری توبہ
میری توبہ میری توبہ
میری توبہ میری توبہ
دعاؤں کا طلبگار

Post a Comment

0 Comments